0
Monday 18 May 2015 19:41

ہم آج سیاسی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں لہذا ہمیں الزام تراشیوں سے باہر نکلنا ہوگا، چیئرمین سینیٹ

ہم آج سیاسی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں لہذا ہمیں الزام تراشیوں سے باہر نکلنا ہوگا، چیئرمین سینیٹ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ ہم آج سیاسی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں لہذا ہمیں الزام تراشیوں سے باہر نکلنا ہوگا۔ پاکستان کئی تجربات سے گذر چکا ہے، اب مزید تجربے یا ناکامی کی گنجائش نہیں، اب بھی الزامات کا کھیل ہوا تو ٹھیک نہیں ہوگا۔ کراچی کو درپیش پانی کے بحران سے چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی بھی محفوظ نہ رہ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اہل کراچی کو پانی کی تنگی ہے، شہریوں کی طرح انہیں بھی پانی کا ٹینکر خریدنا پڑ رہا ہے۔ اس اہم مسئلے پر وزیر اعلی سے بات کروں گا۔ کراچی میں لائنز کلب انٹرنیشنل کا 16واں سالانہ ڈسٹرکٹ کنونشن ہوا۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کئی تجربات سے گذر چکا ہے، اب مزید تجربے یا ناکامی کی گنجائش نہیں، اب بھی الزامات کا کھیل ہوا تو ٹھیک نہیں ہوگا۔ ملک میں مسائل کا انبار ہے لہذا مسائل سے تنگ آکر ملک چھوڑنے کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور کراچی کے شہری پانی کے بوند بوند کر ترس رہے ہیں، پانی کا بحران حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم اس مسئلے پر وزیراعلی سندھ سے بات کروں گا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے اصول پر چلنے والی قومیں کامیاب ہوتی ہیں اس لیے الزام تراشیوں سے باہر نکل کر پاکستان کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ میاں رضا ربانی نے کہا کہ غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کا سامنا ہے، جس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں، فیصلہ کرنا ہوگا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، جب تک کہ فتح ہمیں نہ مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان سیکیورٹی اسٹیٹ نہیں بلکہ لبرل اور فلاحی ریاست ہوگی۔ پیپلز پارٹی اسی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
خبر کا کوڈ : 461591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش