0
Monday 18 May 2015 20:41

افغانستان کے صوبے اورزگان میں طالبان حملہ، 7 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے اورزگان میں طالبان حملہ، 7 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے جنوبی صوبے ارزگان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں طالبان کے ایک حملے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ادارے اے پی نے ڈسٹرکٹ ارزگان کے چیف ایڈمنسٹریشن آفیشل عبدالکریم کریمی کے حوالے سے بتایا کہ پیر کی صبح کیے گئے حملے میں 5 پولیس افسران، ایک سابق ڈسٹرکٹ چیف اور ایک اسکول پرنسپل جاں بحق ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ڈسٹرکٹ میں پولیس اہلکاروں کی تعداد محدود ہے تاہم پھر بھی سب کنٹرول میں ہے۔
دوسری جانب طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے ارزگان میں کیے گئے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔24 اپریل 2015 کو طالبان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ "عزم" کے نام سے ایک آپریشن کا آغاز کررہے ہیں جس کا حدف غیر ملکی، خاص طور پر ان کے فوجی بیس، آفیشلز، فوجی تنصیبات، وزارت داخلہ اور وزرات دفاع کے عہدیداران ہوںگے۔
واضح رہے کہ افغانستان سے امریکہ کی اتحادی نیٹو افواج کے فوجی مشن کے خاتمے اور انخلا کے بعد حالیہ چند مہینوں کے دوران افغان پولیس اور فوجی اہلکاروں پر طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
صحافی : ایس این حسینی
خبر کا کوڈ : 461599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش