0
Monday 18 May 2015 22:21

چمن، پاک افغان تاجر تنظیم کا احتجاج، سرحدی راستہ بند کردیا

چمن، پاک افغان تاجر تنظیم کا احتجاج، سرحدی راستہ بند کردیا
اسلام ٹائمز۔ باب دوستی پر سکیورٹی فورسز کی چیکنگ کے نام پر مبینہ مداخلت کیخلاف تاجروں نے چمن بارڈر پر احتجاج کرتے ہوئے پاک افغان بارڈر بند کر دیا ہے۔ پاک افغان تاجر تنظیم نے الزام عائد کیا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کے دوران باب دوستی پرچیکنگ کے نام پر سکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ مداخلت کا مقصد بھتہ وصولی کیلئے راہ ہموار کرنا ہے۔ تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر پاک افغان سرحد بند کر دی ہے۔ احتجاج کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں اور چمن بارڈر کے دونوں جانب مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 461611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش