QR CodeQR Code

بھارت کا پھر کشمیر کی متنازع حیثیت تسلیم کرنے سے انکار

19 May 2015 08:54

اسلام ٹائمز: بی جے پی کے ترجمان کا حریت رہنما کے پاسپورٹ کے حصول کے حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی پاسپورٹ بھارت کے شہریوں کو ملتا ہے نہ کہ انہیں جو ملک کے آئین اور شہریت کو تسلیم نہیں کرتے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت نے جموں و کشمیر کے بارے میں روایتی ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ جاری رکھتے ہوئے کشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت سے ایک بار پھر انکار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جموں و کشمیر شاخ نے رہنماء سید علی گیلانی کو جو اپنی علیل بیٹی سے ملاقات کے لیے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں سے کہا ہے کہ جب تک بزرگ رہنماء بھارت کو اپنا وطن تسلیم نہیں کرتے انہیں پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ بی جے پی کے ترجمان خالد جہانگیر نے کہا ہے کہ جب تک سید علی گیلانی اپنے بھارت مخالف موقف پر معافی نہیں مانگیں گے اور اپنے آپ کو بھارتی شہری تسلیم نہیں کرتے تب تک انہیں پاسپورٹ نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پاسپورٹ بھارت کے شہریوں کو ملتا ہے نہ کہ انہیں جو ملک کے آئین اور شہریت کو تسلیم نہیں کرتے۔ واضح رہے کہ سید علی گیلانی اور انکی اہلیہ نے پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست دے رکھی ہے جس پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 461666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/461666/بھارت-کا-پھر-کشمیر-کی-متنازع-حیثیت-تسلیم-کرنے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org