QR CodeQR Code

چنیوٹ، اساتذہ کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

19 May 2015 12:13

اسلام ٹائمز: ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ٹیچر یونین کے رہنماوں نے کہا کہ گرفتار قائدین کو فوری رہا کرنے کے علاوہ اساتذہ کے مطالبات بھی تسلیم کیے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب ٹیچرز یونین اور متحدہ محاذ اساتذہ کی طرف سے چنیوٹ میں ضلعی صدر حاجی احمد حیات بھٹی کی زیرقیادت اساتذہ کی گرفتاریوں کیخلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے اساتذہ کی گرفتاریوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار قائدین کو فوری رہا کرنے کے علاوہ اساتذہ کے مطالبات بھی تسلیم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ٹی اساتذہ کو 14واں، ای ایس ٹی کو 16واں اور ایس ایس ٹی اساتذہ کو 17 واں سکیل دیا جائے، کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کر کے پروٹیکشن کا اصول بنایا جائے، جبکہ رخصت اتفاقیہ، استحقاقیہ اور سٹڈی لیو پر عائد غیر علانیہ پابندی ختم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں غیر تدریسی ڈیوٹیاں ختم کی جائیں اور احتساب کا عمل اعلیٰ سطح سے شروع کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 461723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/461723/چنیوٹ-اساتذہ-کی-گرفتاریوں-کے-خلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org