0
Wednesday 20 May 2015 05:29

تلہ گنگ، شیعہ جوان مشتاق حیدر نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

تلہ گنگ، شیعہ جوان مشتاق حیدر نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل
اسلام ٹائمز۔ پینتیس سالہ جوان کو نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج، پولیس نے قاتل کی تلاش شروع کر دی مختلف جگہوں پر چھاپے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو مقتول کے والد غلام مرتضی قوم اعوان ساکن مندیال چوک تلہ شرق کے رہائشی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا ہے کہ میرا بیٹا مشاق حیدر جس کی عمر 35 سال تھی وہ المدینہ آئرن سٹور نزد نیشنل بینک پر مزدوری کرتا تھا اور شام کو واپس گھر آجاتا، گزشتہ دن کو جب میرا بیٹا واپس نہیں آیا تو میں اسکی دوکان پر آ گیا اور دوکان پر موجود ابوذر اور محمد اظہر نے مجھے بتایا کہ مشتاق حیدر رفع حاجت کیلئے واش روم گیا ہے تو ہم تینوں جب واش روم کے پاس پہنچے تو وہاں میرے بیٹے مشتاق حیدر کا کسی نے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ دیا تھا اور اسکے گلے سے تازہ خون بہہ رہا تھا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی۔
خبر کا کوڈ : 461769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش