QR CodeQR Code

علامہ یوسف کریمی، کاظم سلیم، غلام کریم اور دیگر کی ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت

19 May 2015 22:11

اسلام ٹائمز: آزاد امیدوار کاظم سیلم مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار ڈاکٹر شجاعت میثم کے حق میں دستبردار ہوگئے، سکردو پریس کلب میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد امیدوار کاظم سلیم کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی جماعت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ استاد العلماء علامہ یوسف کریمی، آزاد امید وار کھرمنگ حلقہ 5 کاظم سیلم پاروی، ایم کیو ایم گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان وزیر غلام محمد کلیم، پیپلز یویھ آرگنائزیشن کے نائب صدر جی ایم پاروی، سید محمد علی رضوی گروپ کے چیئرمین نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کردیا، آزاد امیدوار کاظم سیلم مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار ڈاکٹر شجاعت میثم کے حق میں دستبردار ہوگئے، سکردو پریس کلب میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد امیدوار کاظم سلیم کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی جماعت ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری امید مظلومین پاکستان ہیں، ہم مجلس وحدت کے پرچم تلے جمع ہو کر اس پسماندہ اور محروم علاقے کے عوام کی ترقی کے لئے جدوجہد کریں گے، پیپلز یوتھ کے نائب صدر جی ایم پاروی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے جو دو سے تین سال میں کام مجلس وحدت مسلمین نے کئے ہیں باقی جماعتوں نے 35 سالوں میں نہیں کئے، یہی وجہ ہے کہ خطے کے مظلوم عوام مجلس وحدت مسلمین کو اپنے لئے نجات دہندہ سمجھتے ہیں، یہ ایک قومی جماعت ہے، میں آج کے بعد ایم ڈبلیو ایم کا ادانیٰ ورکر اور علامہ راجہ ناصر عباس کا سپاہی بن کر کام کرونگا اور اسے اپنے لئے عظیم سعادت سمجھوں گا۔


خبر کا کوڈ: 461822

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/461822/علامہ-یوسف-کریمی-کاظم-سلیم-غلام-کریم-اور-دیگر-کی-ایم-ڈبلیو-میں-شمولیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org