0
Tuesday 19 May 2015 22:37

دہشت گردی کیخلاف حالیہ آپریشن میں ہماری کارکردگی شاندار ہے، جنرل راحیل شریف

دہشت گردی کیخلاف حالیہ آپریشن میں ہماری کارکردگی شاندار ہے، جنرل راحیل شریف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے مشکل حالات میں مشکل علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کیا، بہترین جسمانی فٹنس کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں چھائونی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چوتھی فیزیکل ایبلٹی اور کم بیک ایفیشنسی سسٹم کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے نئے فیزیکل اسٹینڈرڈ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید جنگوں کے ماحول میں جسمانی فٹنس اہمیت کی حامل ہے، انسداد دہشتگردی کیخلاف آپریشنز میں جوانوں کی انفرادی جسمانی صلاحیت کامیابی کے لئے ضروری ہے، ہمیں امن کے دور میں بھی سخت ٹریننگ جاری رکھنی چاہیے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف حالیہ آپریشن میں ہماری کارکردگی شاندار ہے، مشکل حالات میں مشکل علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کیا ہے، ان آپریشنز کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان آرمی کو سراہا جاتا ہے، دہشت گردی کیخلاف کامیابیوں کے نتیجے میں قوم پاکستان پاک فوج پر بجا طور پر فخر کر سکتی ہے، مستقبل میں بھی کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 461826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش