QR CodeQR Code

اگر الزامات ثابت ہوگئے تو ایک منٹ میں مستعفی ہوجائینگے، صدر بول میڈیا گروپ

19 May 2015 23:10

اسلام ٹائمز: بول میڈیا گروپ کے صدر اور ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگر ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی پر لگائے جانے والے الزامات ثابت ہوگئے تو وہ بول گروپ کو چھوڑ دیں گے، میڈیا کو چاہیئے کہ جن افراد کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں، ان کو مورد الزام نہ ٹھہرایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جعلی ڈگریوں کی فروخت کا سکینڈل منظر عام پر آںے کے بعد بول میڈیا گروپ کے صدر کامران خان اور ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ افتخار احمد نے اعلان کیا ہے کہ اگر ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی پر لگائے جانے والے الزامات ثابت ہوگئے تو وہ بول گروپ کو چھوڑ دیں گے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بول میڈیا گروپ کے صدر کامران خان کا کہنا تھا کہ اس میڈیا گروپ کے ساتھ سینکڑوں نوجوانوں کا روزگار وابستہ ہے، لیکن اگر جعلی ڈگریوں کے معاملے کی تصدیق ہوگئی تو وہ ایک منٹ بھی نہیں رکیں گے، اور مستعفی ہوجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیئے، اور تمام واقعہ قانونی طریقے سے حل کیا جانا چاہیئے۔ بول میڈیا گروپ کے سینئر ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ اور ممتاز صحافی افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ہزاروں پڑھے لکھے ملازمین اس میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مالکان کے کاروبار سے ملازمین پر کوئی فرق نہں پڑتا، اس لیے میڈیا کو چاہیئے کہ جن افراد کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں، ان کو مورد الزام نہ ٹھہرایا جائے۔ یار رہے کہ بول میڈیا گروپ اور ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی ایک ہی مالک شعیب شیخ کی ملکیت ہیں اور ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی پر الزام لگایا جارہا ہے کہ یہ کمپنی پوری دنیا جعلی ڈگریوں کی فروخت میں ملوث ہے۔


خبر کا کوڈ: 461894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/461894/اگر-الزامات-ثابت-ہوگئے-ایک-منٹ-میں-مستعفی-ہوجائینگے-صدر-بول-میڈیا-گروپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org