QR CodeQR Code

پشاورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی جاں بحق

20 May 2015 10:50

اسلام ٹائمز: میڈیا کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی میں تعینات ڈی ایس پی بہادرخان گھر سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے دفتر جا رہے تھے کہ شیخ آباد میں گلبہار چوک کے قریب نامعمول افراد ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ شیخ آباد میں گلبہار چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی بہادر خان جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی میں تعینات ڈی ایس پی بہادرخان گھر سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے دفتر جا رہے تھے کہ شیخ آباد میں گلبہار چوک کے قریب نامعمول افراد ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں بہادر خان شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جاںبر نہ ہو سکے اور زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تحقییقات شروع کر دی گئی ہیں، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 461993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/461993/پشاورمیں-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-ڈی-ایس-پی-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org