QR CodeQR Code

نشان جمہوریت ایوارڈ ملنا باعث فخر ہے،وزیراعظم گیلانی

8 Dec 2010 00:45

اسلام ٹائمز:انقرہ میں ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی سے خطاب کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گرینڈ اسمبلی سے خطاب انکے لیے باعث افتخار ہے،دونوں ممالک کی پارلیمینٹ کے درمیان رابطہ ضروری ہے


 انقرہ :اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نشان جمہوریت ایوارڈ ملنا انکے لیے باعث فخر ہے،پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں،بے نظیر بھٹو شہید نے جموریت کی بالادستی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
انقرہ میں ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی سے خطاب کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گرینڈ اسمبلی سے خطاب انکے لیے باعث افتخار ہے،دونوں ممالک کی پارلیمینٹ کے درمیان رابطہ ضروری ہے۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ اعلی سطح تعاون کونسل سے دونوں ممالک کے تعلقا ت کو نئی جہت ملے گی،تجارت،سیکیورٹی،دفاع ،انفراسٹکچر اور توانائی کی ترقی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون ہمیشہ جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار بارہ تک باہمی تجارت دو ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔سیلاب متاثرین کی بحال میں ترکی کا کردار مثالی ہے۔اس سے قبل وزیراعظم گیلانی نے اسپیکر ترک اسمبلی مہمت علی شائین سے ملاقات بھی کی۔جبکہ وزیراعظم گیلانی کو ترک صدر عبداللہ گل نے ظہرانہ بھی دیا،جس میں خاتون اول فوزیہ گیلانی اور وفد کے دوسرے ارکان نے بھی شرکت کی۔



Share on Facebook


خبر کا کوڈ: 46204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/46204/نشان-جمہوریت-ایوارڈ-ملنا-باعث-فخر-ہے-وزیراعظم-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org