QR CodeQR Code

جامعہ کراچی میں رینجرز کی کارروائی، 4 مشتبہ افراد زیر حراست

20 May 2015 19:45

اسلام ٹائمز: تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے رینجرز کی کاروائی اور چار افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائی کی تفصیلات جاننے کے لیے رابطہ بھی کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے بعد رینجرز کی کارروائی نے اب جامعہ کراچی کا رخ بھی کرلیا ہے۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی میں چھاپہ مار کر چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف رینجرز کا آپریشن جاری ہے، اسی سلسلے میں رینجرز نے گزشتہ شب جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے چار افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد میں شاہد اٹھارہ، فیضان حبیب، عدنان حبیب اور ذیشان شامل ہیں۔ فیضان اور عدنان سگے بھائی ہیں۔ گرفتار شدگان جامعہ کراچی میں غیر تدریسی عہدوں پر ملازم ہیں اور انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، یونیورسٹی انتظامیہ نے رینجرز کی کاروائی اور چار افراد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائی کی تفصیلات جاننے کے لیے رابطہ بھی کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 462127

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/462127/جامعہ-کراچی-میں-رینجرز-کی-کارروائی-4-مشتبہ-افراد-زیر-حراست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org