0
Wednesday 8 Dec 2010 14:48

کوہاٹ،تیراہ بازار میں دھماکہ،15 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

کوہاٹ،تیراہ بازار میں دھماکہ،15 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
کوہاٹ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وادی تیراہ کے مقامی بازار میں دھماکہ ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ مسافر کوچ کے اڈے پر کھڑی ایک کوچ میں نامعلوم افراد نے بارودی مواد رکھا ہوا تھا،جو دھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس نے 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں کوچ بری طرح تباہ ہو گئی جبکہ لاشوں کے ٹکڑے دور دور تک پھیل گئے۔واضح رہے کہ تیراہ بازار علاقے کا مصروف ترین بازار ہیں جہاں دور دراز علاقوں کے لوگ خرید و فروخت کیلئے آتے ہیں۔ موقع پر بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ 
آج نیوز کے مطابق دھماکہ کوہاٹ کے تیرہ بازار میں ہوا۔مقامی حکام نے بارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا جبکہ جائے وقوعہ سے حملہ آور کا سر اور ٹانگیں ملی ہیں۔دوسری جانب سرکاری ٹی وی نے ہلاکتوں کی تعداد پندرہ بتائی ہے۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو لیاقت میموریل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ تیرہ بازار کوہاٹ کا مصروف بازار ہے اور قبائلی علاقوں کے رہائشی یہاں خریداری کیلئے آتے ہیں جس کے باعث بازار میں خاصا رش رہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 46225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش