0
Wednesday 8 Dec 2010 14:56

امریکا نے پاک ایران گیس لائن منصوبے کی مخالفت کی تھی،وکی لیکس

امریکا نے پاک ایران گیس لائن منصوبے کی مخالفت کی تھی،وکی لیکس
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن کی مخالفت کرتے ہوئے مقامی توانائی کے وسائل میں اضافے کیلئے رقم فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی جبکہ توانائی کے شعبے میں حکومتی عمل دخل کو کم کرنے پر بھی بات کی گئی تھی۔امریکی حکام کے لکھے گئے مراسلے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں توانائی کے بحران پر حکومتی اہلکاروں نے امریکا سے مدد طلب کی تھی۔امریکا نے ایران سے گیس کے حصول سے پاکستان کو روکنے کی خاطر توانائی کے ذخائر کا سروے کرنے کیلئے رقم کی پیشکش کی تھی۔امریکی حکام توانائی کے شعبے میں حکومتی اجارہ داری کو ختم کرنے اور نجی شعبے کا کردار 10 فی صد سے بڑھا کر 60 فی صد تک کرنے کے لئے دباوٴ ڈال رہے تھے،جب کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 40 فی صد اضافہ کر دیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 46226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش