0
Thursday 21 May 2015 21:04

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیرِ اہتمام امامیہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیرِ اہتمام امامیہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیرِ اہتمام امامیہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد طلباء میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے علاوہ طلباء میں باہمی ہم آہنگی پیدا کرنا، ان کی جسمانی فٹنس کو بہتر بنانا اور کیمپس کے ماحول میں خوشگوار تبدیلی پیدا کرنا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں پشاو ڈویژن سے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کی دس ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں ایگر یکلچر یونیورسٹی اور پشاور یونیورسٹی یونٹ کی 2،2 ٹیموں کے علاوہ اسلامیہ کالج یونٹ، ورسک روڈ ہاسٹل، ارباب روڈ ہاسٹل، سٹی 1الیون، سٹی 2 الیون اور ڈویژن الیون کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ایگریکلچرل یونیورسٹی گراونڈ پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی اور سٹی 1 الیون کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، جس میں سٹی 1الیون نے سخت مقابلے کے بعد اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی ٹیم کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ سٹی 1 الیون کے وقار علی بہترین کارکردگی کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔ جبکہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی ٹیم کے عاصم عباس اعلیٰ گیند بازی کے باعث ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسکائوٹ اعوان علی، سابق ڈویژنل صدر قلندر بنگش، سابق ڈویژنل نائب صدر سید علی، سابق اسسٹنٹ چیف اسکائوٹ پشاور ڈویژن عقیل بنگش نے خصوصی شرکت کی۔ بعد ازاں مہمانِ خصوصی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی ڈپٹی چیف اسکائوٹ توقیر عباس نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹرافیز سے نوازا۔
خبر کا کوڈ : 462287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش