0
Friday 22 May 2015 00:14

مدارس کیخلاف پراپیگنڈے کے باوجود ہر سال طلباء کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، قاضی عبد الرشید

مدارس کیخلاف پراپیگنڈے کے باوجود ہر سال طلباء کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، قاضی عبد الرشید
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاضی عبدالرشید نے سرگودھا میں امتحانی مراکز کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس کے زیر اہتمام پورے ملک میں دو لاکھ 65 ہزار طلبہ و طالبات مختلف درجات میں امتحانات دے رہے ہیں اور رمضان کے پہلے ہفتے میں نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ مدارس میں اس سال 64 ہزار 5 سو افراد نے قرآن پاک حفظ کیا، جو پوری اسلامی دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کیخلاف پراپیگنڈے کے باوجود ہر سال طلباء کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور وفاق المدارس العربیہ 25 لاکھ افراد کو دینی تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 462309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش