QR CodeQR Code

کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا

22 May 2015 12:13

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی گاڑی کیچی بیگ کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ کیچی بیگ پر فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی گاڑی کیچی بیگ کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سریاب کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تاہم ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرواقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 462357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/462357/کوئٹہ-میں-فورسز-کی-گاڑی-کے-قریب-دھماکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org