QR CodeQR Code

تحریک انصاف کی مقتول رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کے مزید 2 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی

22 May 2015 13:38

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ تحریک انصاف کی خاتون رہنما زہرہ شاہد کو مئی 2013ء میں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا، ان کے قتل میں ملوث گرفتار ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے بتایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کی خاتون رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں گرفتار مزید 2 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کی خاتون رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں گرفتار ملزمان عرفان عرف لمبا اور کلیم کو پیش کیا، جن پر عدالت نے فرد جرم عائد کر دی، تاہم عدالتی فیصلے کے بعد ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا، جس کے بعد عدالت نے کیس کے گواہان کو یکم جون کو طلب کرلیا۔ زہرہ شاہد قتل کیس میں گرفتار ملزمان راشد عرف ٹیلر، زاہد عباس سمیت دیگر پر پہلے ہی فرد جرم عائد ہو چکی ہے، جس کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے مزید 2 مجرموں پر فرد جرم عائد کی گئی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی خاتون رہنما زہرہ شاہد کو مئی 2013ء میں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا، ان کے قتل میں ملوث گرفتار ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے بتایا گیا ہے، جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایم کیو ایم کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔


خبر کا کوڈ: 462364

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/462364/تحریک-انصاف-کی-مقتول-رہنما-زہرہ-شاہد-قتل-کیس-کے-مزید-2-ملزمان-پر-فرد-جرم-عائد-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org