0
Friday 22 May 2015 13:59

سرگودھا میں مرکز قومی بچت بینک میں لاکھوں کی ڈکیتی، ڈاکو فرار

سرگودھا میں مرکز قومی بچت بینک میں لاکھوں کی ڈکیتی، ڈاکو فرار
اسلام ٹائمز۔ سرگودھا میں مرکز قومی بچت بینک میں 4 ڈاکو گھس گئے اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈاکووں سے مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ سرگودھا میں یونی ورسٹی روڈ پر واقع مرکز قومی بچت بینک میں 4 ڈاکو گھس گئے اور بینک میں کام کرنے والے عملے کو یرغمال بنا لیا۔ اور لوٹ مار شروع کردی، اس دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا، ڈاکو لوٹ مار کی واردات کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ زخمی سیکیورٹی گارڈ کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاگیا، واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 462365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش