QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی کی ملاقات، آئندہ کے لائحہ عمل پر غور

22 May 2015 18:44

اسلام ٹائمز: ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان نیشنل ایکشن پلان اور کراچی شہر کی مجموعی امن و امان کی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی، جبکہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد دہشتگردوں کی گرفتاری اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی، ملاقات میں کراچی شہر کی امن و امان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی ہاؤس کراچی میں کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں کراچی شہر میں جاری میں ٹارگٹڈ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان نیشنل ایکشن پلان اور کراچی شہر کی مجموعی امن و امان کی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی، جبکہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد دہشتگردوں کی گرفتاری اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 462427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/462427/وزیراعلی-سندھ-قائم-علی-شاہ-سے-کور-کمانڈر-کراچی-کی-ملاقات-آئندہ-کے-لائحہ-عمل-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org