0
Friday 22 May 2015 21:16

ملتان کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے میدان مار لیا

ملتان کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے میدان مار لیا
اسلام ٹائمز۔ ملتان کے حلقہ پی پی 196 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا محمود الحسن نے اپنے مخالفین کو شکست دے کر ضمنی الیکشن جیت لیا ہے۔  ملتان کے حلقہ پی پی 196 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رانا محمود الحسن 30193 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے رانا عبدالجبار 19194 ووٹ لے کر دوسرے اور پیپلز پارٹی کے حسین آرائیں 6531 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ رانا محمود الحسن کی جیت کی خبر ملتے ہی مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کارکنوں نے اپنے امیدوار کی فتح کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، مٹھائی بھی تقسیم کی گئی جبکہ آتشبازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

پی پی 196 میں انتخابی عمل اور لڑائی جھگڑے ایک ساتھ شروع ہوئے۔ حلقے کے کئی پولنگ اسٹیشنز سارا دن میدان جنگ بنے رہے۔ کہیں امیدواروں کے حامی مخالفین کو نیچا دکھانے کی کوشش میں رہے تو کہیں ووٹروں نے اپنا حصہ خوب ڈالا۔ پولنگ اسٹیشن نمبر 16 پر خواتین کی مڈ بھیڑ ہوئی تو پولنگ ہی روک دی گئی۔ خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر امیدواروں کے حامیوں اور پولیس کے درمیان تکرار بھی سارا دن چلتی رہی۔ پولنگ اسٹیشنز نمبر 98 پر (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان نعرہ بازی کا مقابلہ ریسلنگ میں بدل گیا۔ فریقین پہلے گتھم گتھا ہوئے پھر ایک دوسرے پر تھپڑ اور مُکے برساتے رہے۔ تصادم کے باعث پولنگ کا عمل بھی معطل ہو گیا۔ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تعینات پولیس اہلکار ڈیوٹی بھول کر مسجد میں نیند کے مزے لیتے رہے۔ ٹمبر مارکیٹ اور رنگیل پور سمیت کئی پولنگ اسٹیشنز پر اسلحہ کی کھلے عام نمائش بھی انتظامیہ کا منہ چڑاتی رہی۔
خبر کا کوڈ : 462461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش