0
Friday 22 May 2015 22:09

مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے، پاکستان تحریک انصاف

مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے، پاکستان تحریک انصاف
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی کنونیئر حشمت اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمٰن کی طرف جوٹیال تھانہ میں زبردستی کارکن کو چھڑانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر حفیظ الرحمٰن اور ان کی پارٹی غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے، حکومت اور الیکشن کمشنر جوٹیال تھانے میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں لگام دیں ورنہ عام انتخابات کے دنوں میں خون خرابہ ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پہلے ہی یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ گورنر برجیس طاہر کی موجودگی میں انتخابات شفاف نہیں ہو سکتے اور وہ انتظامیہ پر اثر انداز ہونگے۔ آج ہمارے شکوک و شبہات سچ ثابت ہو رہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اپنی یقینی شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور گھبراہٹ میں انتظامیہ کو تنگ کیا جا رہا ہے جس کی مثال گزشتہ رات جوٹیال تھانہ پر حملہ ہے جس کی ہم پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بھی ایک کارکن گرفتار ہے مگر ہم نے انتظامیہ پر اعتماد کرتے ہوئے کچھ نہیں کہا لیکن مسلم لیگ (ن) کے صدر کے حملے سے ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے، عوام ایسے لوگوں کو مسترد کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر الیکشن قوانین اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کریں تاکہ عام انتخابات کے دنوں میں امن وامان کو یقینی بنایا جا سکے ورنہ اسی طرح بدمعاشی چلتی رہی تو پھر خون خرابہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اصولوں کی سیاست کر رہی ہیں اور ہم کسی کی کردار کشی کے بجائے اپنی کارکردگی اور منشور لوگوں کو بتائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 462466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش