0
Saturday 23 May 2015 09:17

چارسدہ، مسجد میں خودکش حملہ

چارسدہ، مسجد میں خودکش حملہ
اسلام ٹائمز۔ چار سدہ کی تحصیل شبقدر میں مبینہ خودکش بمبار نے خود کو مسجد میں بم سے اڑا دیا، واقعے میں خودکش بمبار ہلاک اور 4 نمازی زخمی ہو گئے۔ تھانہ شب قدر کے ایس ایچ او ولایت شاہ کا کہنا ہے کہ سارو قلعے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی آمد کی اطلاع ملنے اور دہشت گرد کی نشاندہی ہو جانے پر وہ فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایک مسجد میں داخل ہو گیا جہاں عشاء کی نماز جاری تھی جہاں اس نے خود کو بم سے اڑا لیا۔ ایس ایچ او نے بتایا ہے کہ خودکش بمبار کی شناخت قاری نعیم کے نام سے ہوئی ہے اور وہ مسجد کا سابق پیش امام بتایا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق بائیس سالہ نعیم اللہ عرف مشتاق کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سعد فضل الرحیم، سبہان اللہ اور زیب اللہ شامل ہیں جن کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 462512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش