0
Saturday 23 May 2015 09:53

سری نگر، کشمیریوں نے پھر سبز ہلالی پرچم لہرا دیے

سری نگر، کشمیریوں نے پھر سبز ہلالی پرچم لہرا دیے
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے دوران کشمیریوں نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیئے جس پر قابض بھارتی فوج نے شرکاء پر آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر کی جامع مسجد سے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کشمیریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اس دوران ریلی کے شرکاء نے نہ صرف ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھامے ہوئے تھے بلکہ وہ پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگا رہے تھے جب کہ شرکاء نے کشمیر کی آزادی اور بھارتی تسلط کے خلاف بھی نعرے بھی لگائے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ سری نگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں بھی پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔ ریلی کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے قابض بھارتی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ لاٹھی چارج بھی کیا، ریلی کا اعلان میر واعظ عمر فاروق اور دیگر رہنماؤں کی نظربندی اور حریت جماعت سے تعلق رکھنے والے دو اہم رہنماؤں کے جاں بحق ہونے کی برسی پر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں سید علی گیلانی اور مسرت عالم کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی تھی جس میں بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور اس دوران کشمیریوں نے سری نگر میں پاکستانی پرچم بھی لہرا دیا جب کہ بھارتی پولیس نے پرچم لہرانے پر کشمیری رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 462518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش