0
Saturday 23 May 2015 11:40

مری معاہدے کے پابند ہیں، ثناءاللہ زہری اگلے وزیراعلٰی ہونگے، سینیٹر میر حاصل بزنجو

مری معاہدے کے پابند ہیں، ثناءاللہ زہری اگلے وزیراعلٰی ہونگے، سینیٹر میر حاصل بزنجو
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ ہم مری معاہدے کے پابند ہیں۔ ڈھائی سال کے بعد مسلم لیگ نون کے پارلیمانی لیڈر سردار ثناءاللہ زہری نئے وزیراعلٰی ہونگے۔ ہم ان سے ناراض نہیں وہ ناراض ہیں، وہ ہمارے بھائی ہیں۔ جب مری معاہدہ ہوا تھا تو میاں نواز شریف نے ہمیں پابند کیا تھا، کہ ہم اس کے بارے میں کوئی ذکر نہیں کرینگے اور نہ ہی اس معاہدے کے بارے میں بتائینگے۔ جب انہوں نے خود یہ کہہ دیا ہے کہ مری معاہدہ موجود ہے، تو ہم نے بھی مان لیا اور ہم تسلیم کرتے ہیں کہ مری معاہدہ موجود ہے۔ جب بھی میاں نواز شریف کہیں گے ہم اقتدار چھوڑ دینگے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا مری معاہدہ زبانی تھا یا تحریری تھا تو انہوں نے کہا کہ بڑے جو وعدہ کرتے ہیں وہی معاہدہ ہوتا ہے۔ گوادر سے کسی کو بھی بے دخل نہیں کیا جا رہا ہے۔ سابقہ حکومت کے دور میں جن لوگوں کو سرکاری زمینیں الاٹ کی گئی تھی وہ ہماری حکومت نے اب منسوخ کرنا شروع کردی ہیں۔ جس کی وجہ سے کچھ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ وہاں پر بلوچوں کو گوادر سے نکالا جا رہا ہے۔ بلوچستان میں کسی بھی علاقے میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا اور نہ ہی مجھے اس بارے میں کوئی علم ہے۔ اسلام آباد میں جب آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی تھی تو گوادر کاشغر روٹ کے بارے میں کسی بھی سیاسی جماعت نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔ گوادر کاشغر روٹ میں پانچ اہم چیزیں شامل ہیں۔ جس میں بجلی کا منصوبہ، ریلوے فائبر آپریٹ، ایسٹ اور ویسٹ شامل ہے۔ اس بارے میں ہمارا پالیسی بیان واضح ہے کہ صرف بات سمجھنے کی ہے، اگر کوئی سمجھ جائے تو کوئی مسئلہ نہیں۔ جسے اتنا بڑا بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ آج جو مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہوئے ہیں، ہم اسکا خیر مقدم کرتے ہیں۔
مصنف :
خبر کا کوڈ : 462549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش