0
Saturday 23 May 2015 16:48

سعودی عرب نے ہمیشہ مسلمانوں کیخلاف یہود و نصاریٰ کا ساتھ دیا ہے، علامہ عابد الحسینی

سعودی عرب نے ہمیشہ مسلمانوں کیخلاف یہود و نصاریٰ کا ساتھ دیا ہے، علامہ عابد الحسینی
اسلام ٹائمز۔ امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جمعہ تین شعبان کو مدرسہ آیۃ اللہ خامنہ ای میں تحریک حسینی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علاقائی علماء، عوام اور خواص کے علاوہ چارسدہ اور پشاور کے نامور خطیبوں مولانا شعیب و دیگران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر علماء نے اپنے خطابات میں امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کو دنیا کے لئے قابل تقلید نمونہ قرار دیا۔ علامہ شعیب آف پشاور، صدر تحریک حسینی مولانا منیر حسین جعفری، تحریک حسینی کے سرپرست اعلٰی علامہ سید عابد حسینی اور دیگر علماء نے اجتماع سے خطاب کیا۔ علامہ عابد حسینی نے اپنے خطاب میں یمن پر سعودی عرب کے حملے کو ننگی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے کبھی مسلمانوں کی فریاد پر لبیک نہیں کہا، بلکہ ہمیشہ مسلمانوں ہی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ سے غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل، مصر میں اخوان المسلمین کے خلاف ڈکٹیٹر السیسی، بحرین میں شیعہ عوام کے خلاف امریکی پٹھو حکمران شیخ سلمان الخلیفہ، شام میں فلسطینیوں کے اہم حلیف بشار الاسد کے خلاف القاعدہ، النصرہ اور دیگر اسرائیلی ایجنٹوں، جبکہ یمن میں بھی عوام کے خلاف امریکی و اسرائیلی خود ساختہ پٹھو حکمران منصور ھادی کی کمک کرتا رہا ہے۔

علامہ عابد حسین الحسینی لوکل سطح پر انتظامیہ کی جانبدارانہ اور دوغلی پالیسی کو بھی ھدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں اہلسنت کی عدم موجودگی میں انکی مسجد اور دیگر املاک مکمل طور پر محفوظ ہیں، جبکہ صدہ میں اہل تشیع کی املاک، مساجد، امام بارگاہیں اور قبرستان مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ اسکے باوجود حکومت ہم سے مزید رعایتیں تو مانگ رہی ہے جبکہ اہلسنت سے ہمارے لئے کوئی رعایت نہیں لے رہی۔ تحریک حسینی کے صدر مولانا منیر حسین جعفری نے نئی آباد کاری کے حوالے سے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے شرکاء جلسہ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اتحاد و یگانگت کا دامن کسی موقع پر بھی نہ چھوڑیں۔
خبر کا کوڈ : 462610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش