0
Saturday 23 May 2015 19:20

صوبائی وزیر زراعت کے پی کے اپنی حکومت سے انصاف مانگ رہا ہے، فیصل کریم کنڈی

صوبائی وزیر زراعت کے پی کے اپنی حکومت سے انصاف مانگ رہا ہے، فیصل کریم کنڈی
اسلام ٹائمز۔ سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما فیصل کریم خان کنڈی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ ہم نے اپنے دور اقتدار میں ڈیرہ شہر کے گھر گھر میں گیس پہنچائی۔ 30 مئی کو سہ فریقی اتحاد کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ شہر میں انتخابی جلسے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے ان کو علاقے کی روایتی لنگی پہنائی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت میں شامل پی ٹی آئی کا صوبائی وزیر زراعت اپنے بھائی سابق وزیر قانون خیبر پختونخوا سردار اسرار اللہ خان گنڈہ پور کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے اپنی حکومت سے انصاف مانگ رہا ہے۔ اگرپی ٹی آئی کے ایک وزیر کو اپنے بھائی کے قاتلوں کیلئے انصاف نہیں مل رہا، تو پی ٹی آئی لوگوں کو کیا انصاف دیگی۔ دریائے سندھ کے گائیڈڈ بند کی تعمیر کے ٹھیکے کو کرپشن کی بنیاد پر روکا گیا۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی اور جمعیت سمیت دیگر جماعتوں کے بھگوڑوں کو پی ٹی آئی کی نشستوں پر الیکشن لڑایا جارہا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگوں کو ٹکٹیں نہیں دی گئیں۔ یہ کیاتبدیلی لائیں گے۔ تبدیلی کے دعوے کرنے والوں کی اصلیت الیکشن میں کھل کرسامنے آگئی۔ لوگوں کوخریدنے کیلئے ترقیاتی کاموں اور بجلی وغیرہ کے نام پر سیاسی رشوت دی جا رہی ہے، اس کے باوجود ہم ان کا مقابلہ میدان میں کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 462621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش