0
Saturday 23 May 2015 20:00

گلشن علی اسکردو کے عوام کی بڑی تعداد نے شیخ زاہد حسین زاہدی کی حمایت کا اعلان کر دیا

گلشن علی اسکردو کے عوام کی بڑی تعداد نے شیخ زاہد حسین زاہدی کی حمایت کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان اسکردو حلقہ نمبر ایک کے امیدوار شیخ زاہد حسین زاہدی نے الیکشن کمپین کے سلسلے میں گلشن علی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گلشن علی کے بزرگان، عمائدین اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شیخ زاہد حسین زاہدی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح موسمی پرندہ نہیں جو پانچ سال بعد غریبوں اور محروموں کے حقوق کی باتیں کرے بلکہ انہوں نے ہمیشہ غریبوں اور محروموں کے لیے تکلیفات برداشت کیے اور مستقبل میں بھی قومی مفاد پر سمجھوتہ نہ کرنے والی جماعت مجلس وحدت ہے۔ مجلس وحدت نے یوں تو تمام حلقوں میں بہتر امیدوار متعارف کروائے بلخصوص کوئی بھی امیدوار جرائت، دیانت اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کے سلسلے میں مجلس وحدت کے امیدوار علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ یہ وہ نمائندہ ہے جہاں تک عوام کی رسائی ہے اور انکا مرنا جینا غریب عوام کیساتھ ہے لہذا اس صورتحال میں ہمارے ووٹ کا حقدار شیخ زاہد حسین زاہدی ہیں ہم انکی کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کریں گے اور امید ہے کہ عوام انہیں کامیاب بنائیں گے۔ اس موقع پر شیخ زاہد حسین زاہدی نے عوامی اعتماد پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارا دروازہ جیسے پہلے عوام کے لیے کھلا تھا ہمیشہ رہے گا ہمارے نزدیک فتح و شکست کی کوئی قیمت نہیں ہم نے اپنا وظیفہ ادا کرنا ہے اگر موقع ملتا ہے تو عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 462633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش