0
Saturday 23 May 2015 22:33

کراچی، کورنگی پولیس کی کارروائی، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 9 ملزمان گرفتار

کراچی، کورنگی پولیس کی کارروائی، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 9 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کورنگی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے پولیس افسر اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کے 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی جنید شیخ نے بتایا کہ کورنگی پولیس نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کورنگی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 9 ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زمان ٹاؤن پولیس کے ساتھ مقابلے کے بعد 2 ٹارگٹ کلرز سعید اور امتیاز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ کی 10 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ٹارگٹ کلرز پولیس افسر اور فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ٹارگٹ کلر امتیاز کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ ا ن کے دیگر 5 ساتھی اتحاد ٹاؤن اور نواب شاہ میں روپوش ہیں۔ ان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گی ہے۔ ایک اور کارروائی میں گھروں اور اے ٹی ایم میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کے ملزم ارشد کو گرفتار کیا گیا۔ ارشد کے قبضے سے ایک پستول برآمد ہوا ہے۔ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان حماد، دلاور، یاسر اور رفیق کو سعود آباد، ماڈل کالونی، شرافی گوٹھ اور لانڈھی تھانوں کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 پستول برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 462657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش