0
Sunday 24 May 2015 08:48

عمران خان اور جہانگیر ترین آج گلگت بلتستان پہنچیں گے

عمران خان اور جہانگیر ترین آج گلگت بلتستان پہنچیں گے
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین آج 2 روزہ دورے پر گلگت بلتستان جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں عمران خان اور جہانگیر ترین آج اسلام آباد سے اسکردو پہنچیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج اسکردو اور پیر کے روز خپلو میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں وہ مختلف عمائدین اور کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان الیکشن میں تحریک انصاف کے متعدد امیدوار میدان میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 462716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش