0
Monday 25 May 2015 07:37

بی جے پی کی کشمیر کو حاصل خصوصی درجہ ختم کرنے کی دھمکی

بی جے پی کی کشمیر کو حاصل خصوصی درجہ ختم کرنے کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں مطلوبہ اکثریت ملنے کے بعد مقبوضہ کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی جو جماعت کے منشور کا اہم حصہ بھی ہے۔ بی جے پی کے ترجمان سمبیت پترا کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 ختم کرانا پارٹی منشور کا مرکزی نقطہ ہے، لیکن ابھی پارلیمنٹ میں ہماری اکثریت نہیں مگر مستقبل میں اراکین کی مناسب تعداد کے بعد ہم اس کے خاتمے پر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہے جس کے بعد ہی آئین میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔۔ واضح رہے کہ آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر کو بعض ایسے خصوصی اختیارات فراہم کرتا ہے جن کا اطلاق بھارت کی دیگر ریاستوں پر نہیں ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 462847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش