0
Monday 25 May 2015 08:23

علامہ ساجد نقوی جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے، علامہ شبیر میثمی

علامہ ساجد نقوی جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے، علامہ شبیر میثمی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما و گلگت بلتستان الیکشن منشور کمیٹی کے چیئرمین شیخ شبیر حسین میثمی نے اسلامی تحریک کے مرکزی دفتر میں خطاب کرتے ہوئے امیدواروں اور پارٹی ورکرز سے کہا ہے کہ الیکشن کی بھرپور تیاری جاری رکھیں، اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی بہت جلد گلگت بلتستان کو دورہ کریں گے اور اسلامی تحریک کے امیدواروں کی انتخابی مہم کا حصہ بنیں گے۔ اسلامی تحریک ایک نظریئے کا نام ہے اور تحریک نے نظریئے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کے لئے اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کے صدر سمیت دیگر علماء گلگت پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج چھ بڑی پارٹیاں اسلامی تحریک کی طلب گار ہیں۔ الیکشن میں کسی کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا انتخابی اتحاد ہوسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 462857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش