0
Monday 25 May 2015 18:12

لاہور، جماعت اسلامی کے زیراہتمام مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی سزائے موت کے خلاف مظاہرہ

لاہور، جماعت اسلامی کے زیراہتمام مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی سزائے موت کے خلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو عدالت کی جانب سے سزائے موت کی سزا سنائے جانے کے خلاف جماعت اسلامی کے زیراہتمام لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس، نذیر احمد جنجوعہ اور دیگر نے کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی حکومت اور دیگر مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ظلم و جبر کے خلاف خاموشی کا روزہ توڑ دیں اور جنرل سیسی کے ظالمانہ اقدامات اور مصر کی نام نہاد عدالتوں کے خلاف کھڑے ہو جائیں وگرنہ عالمی استعمار ایک ایک کر کے مسلم حکومتوں کا شیرازہ بکھیرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مختصر مدت میں مصر کی منتخب قیادت نے مصر کے لیے اسلامی جمہوری آئین بنایا لیکن اسرائیل اس کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں تھاکہ مصر میں ایک ایسی حکومت قائم ہو جو فلسطین کی مدد اور پشتیبانی کرے۔ امریکہ و یورپ مصر کے فوجی ڈکٹیٹر جنرل سیسی کے اقتدار پر قبضے کی لفظی بنیادوں پر تو احتجاج کرتا ہے مگر مصر کے عوام کے جمہوری حق کے لیے آواز نہیں اٹھاتا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل سیسی نے ہزاروں مردو خواتین کا قتل عام کیا مگر عالمی ضمیر اور عالم اسلام اس پر خاموش رہے۔ طاغوت کے پیروکار جان لیں کہ پھانسیاں اور جیلوں کی سلاخیں اسلامی تحریکوں کا راستہ نہیں روک سکتیں۔
خبر کا کوڈ : 462969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش