0
Tuesday 26 May 2015 00:38

الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ جی بی کی جانب سے 24 حلقوں کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کا اجراء کر دیا گیا

الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ جی بی کی جانب سے 24 حلقوں کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کا اجراء کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کی جانب سے گلگت بلتستان کے 24 حلقوں کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کا اجراء کر دیا گیا جو کہ متعلقہ ریٹرننگ آفیسران اپنی نگرانی میں موصول شدہ درخواستوں پر عمل کرتے ہوئے ووٹرز کو فراہم کریں گی۔ اس عمل کو صاف شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے محکمہ ڈاک گلگت بلتستان کے ذمہ داران کے ساتھ ایک اہم نشت کی تھی جس میں پوسٹ آفس گلگت بلتستان کی جانب سے مکمل تعاون کے ساتھ اسے مخصوص نمائندوں کو متعلقہ ریٹرننگ آفیسران کے ساتھ روابط کے لیے باقائدہ تعینات کیے ہیں تاکہ اس عمل کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کیا جا سکے۔ دوسری جانب اس حوالے سے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے متعلقہ پوسٹ آفسسز کو مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کے لیے خط بھی لکھ دیا ہے تاکہ اس عمل میں کوئی بے جا مداخلت نہ کی جا سکے۔ اس حوالے سے ذرائع ابلاغ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان آمدہ انتخابات کو مکمل صاف شفاف اور غیرجانبدار طریقے سے انعقاد کرانے کے لیے پوری جانفشانی سے کام کر رہا ہے اور ہم احسن طریقے سے انتخابات کرانا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 463062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش