0
Tuesday 26 May 2015 08:53

مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کا ٹیلی کام کمپنی کے دفتر پر حملہ

مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کا ٹیلی کام کمپنی کے دفتر پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد نے بھارتی ٹیلی کام کمپنی کے دفتر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونیوالوں میں ایک ملازم شامل ہے۔ واقعہ سوپور میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد بی ایس این ایل کے دفتر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق قصبے میں گذشتہ کئی روز سے غیر معروف گروپ لشکر اسلام کی جانب سے ٹیلی کام کمپنیوں کے متعلق دھمکی آمیز پوسٹرز بانٹے گئے تھے جن میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیاں اپنی سرگرمیاں فوری طور پر بند کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 463104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش