0
Tuesday 26 May 2015 12:51

اسلام دشمن عناصر کی خوشنودی کیلئے مدارس کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، مولا نا الیاس فاروقی

اسلام دشمن عناصر کی خوشنودی کیلئے مدارس کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، مولا نا الیاس فاروقی
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ سرگودہا کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا الیاس فاروقی نے بھاگٹانوالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز میں اسلام کی ترویج و اشاعت اور دینی تشخص کی بحالی میں دینی مدارس کا اہم کردار ہے، یہ مدارس کسی حکومتی امداد پر نہیں چلتے نہ ہی ملکی بجٹ میں ان کا کوئی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاحب ثروت مسلمانوں کی امداد پر چلنے والے یہ مدارس شرح خواندگی میں اضافہ کا بھی ایک اہم ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اسلام دشمن عناصر کی خوشنودی کیلئے مدارس کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 463167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش