QR CodeQR Code

کوئٹہ میں دھشت گردی ریاستی اداروں کے کردار پر سوالیہ نشان ہے، علامہ مقصود ڈومکی

26 May 2015 13:11

اسلام ٹائمز: سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلوچستان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ، مچ، سریاب، ڈیرہ مراد جمالی و دیگر مقامات پر دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس موجود ہیں جن کے خلاف آپریشن ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے مرکزی امام بارگاہ سبی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اور امام بارگاہ حران بلوچیہ میں مومنین کے اجتماع سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ میں دھشت گردی کے سانحات ریاستی اداروں کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔ بلوچستان کے علاقے مستونگ، مچ، سریاب، ڈیرہ مراد جمالی و دیگر مقامات پر دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس موجود ہیں جن کے خلاف آپریشن ضروری ہے۔ بلوچستان میں کالعدم دھشت گرد تنظیموں کو مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔ جن کی نفرت انگیز سرگرمیوں کو روکنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 463170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/463170/کوئٹہ-میں-دھشت-گردی-ریاستی-اداروں-کے-کردار-پر-سوالیہ-نشان-ہے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org