0
Tuesday 26 May 2015 15:02

کراچی میں رینجرز کے آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 7 دہشتگرد ہلاک

کراچی میں رینجرز کے آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 7 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں رینجرز کے آپریشن کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے اورنگی ٹاؤن کی فقیر کالونی میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی، تو ایک گھر میں موجود دہشتگردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، اور اس دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔ جس کے بعد رینجرز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دہشت گردوں نے رینجرز پر دستی بم بھی پھینکے، فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2 دہشتگرد ہلاک، جبکہ ان کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

رینجرز نے مفرور دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے گرد و نواح میں بھی کارروائی شروع کر دی، اور کئی گھنٹوں کی کارروائی کے دوران مزید 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، اور یہ دہشتگرد اورنگی ٹاؤن، مومن آباد اور اس کے اطراف سے اپنا نیٹ ورک چلا رہے تھے، اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے دہشتگرد کسی خودکش حملے کیلئے تیار کیا گیا تھا، اس کے علاوہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے مزید 4 خودکش جیکٹیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 463205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش