0
Tuesday 26 May 2015 15:19

سانحہ صفورا، تحقیقات کے دوران دہشتگردوں سے متعلق مزید اہم انکشافات سامنے آگئے

سانحہ صفورا، تحقیقات کے دوران دہشتگردوں سے متعلق مزید اہم انکشافات سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ سانحہ صفورا کے دہشتگردوں سے متعلق مزید اہم انکشافات سامنے آگئے، کڑیاں ملیں تو 8 دہشتگرد قانون کی گرفت میں آئے، اور ساتھ ہی تحقیقات میں بڑی پیشرفت دیکھنے میں آئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق دہشتگردوں نے ڈائمنڈ ٹیرس میں 8 ماہ قبل فلیٹ کرائے پر لیا۔ فلیٹ نمبر اے 202 زاہد نامی شخص کے نام پر لیا گیا، اور اسماعیلی برادری کی بس پر حملے کیلئے 12 مئی کا دن چنا گیا۔ حملے سے پہلے 5 روز تک بس کے آنے اور جانے والے روٹ کی ریکی کی گئی، لیکن 12 مئی کو گروپ کے کچھ ارکان کی تاخیر کے باعث پلان مؤخر کر دیا گیا۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے 13 مئی کی صبح معمار موڑ کے قریب ہوٹل پر میٹنگ کی، جس کے بعد تمام دہشتگرد پہلے کوئٹہ ٹاؤن اور پھر حملے کے مقام پر پہنچے۔ واردات کے دوران دہشگرد سعد عزیز نے کیمرے سے ویڈیو بنانے کی کوشش بھی کی، لیکن فائرنگ کے دوران ہاتھ سے کیمرہ گرنے کے باعث ویڈیو نہ بن سکی۔ واردات کے بعد تمام دہشتگرد گوالیار سوسائٹی کی جانب فرار ہوگئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نئے انکشافات کی روشنی میں تفتیش تیز کردی ہے، اور مزید پیشرفت کیلئے پرامید ہیں۔
خبر کا کوڈ : 463212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش