QR CodeQR Code

ڈسکہ میں وکلاء پر پولیس کا تشدد قابل مذمت ہے، ایم ڈبلیو ایم ملتان

26 May 2015 17:11

اسلام ٹائمز: ملتان سے جاری سانحہ ڈسکہ کے خلاف مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اچی میں بھی سادہ کپڑوں میں ملبوس گلوبٹوں نے صحافی بھائیوں پر ظلم کیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے گی کم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، مہر سخاوت سیال، ثقلین نقوی اور دیگر رہنمائوں نے ڈسکہ میں پولیس کی جانب سے وکلاء کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پولیس کو گھر کی باندی بنا رکھا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین آج وکلاء کی جانب سے منائے جانے والے یوم سوگ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ محمد عباس صدیقی نے کہا کہ پنجاب پولیس میں گلوبٹوں کی بھرتی صوبے کے لیے خطرناک ہے، اگر سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داران کو سزائیں ملتیں تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، کراچی میں صحافیوں پر پولیس کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی سادہ کپڑوں میں ملبوس گلوبٹوں نے صحافی بھائیوں پر ظلم کیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے گی کم ہے، ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے چیف جسٹس نے مطالبہ کیا کہ ملک میں جاری اس پولیس گردی کے خلاف کاروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 463237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/463237/ڈسکہ-میں-وکلاء-پر-پولیس-کا-تشدد-قابل-مذمت-ہے-ایم-ڈبلیو-ملتان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org