0
Tuesday 26 May 2015 17:50

پنجاب پولیس نے ڈسکہ میں ریاستی دہشتگردی کا کھلم کھلا مظاہرہ کیا، علامہ سبطین الحسینی

پنجاب پولیس نے ڈسکہ میں ریاستی دہشتگردی کا کھلم کھلا مظاہرہ کیا، علامہ سبطین الحسینی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے ڈسکہ میں پولیس کے ہاتھوں وکلاء کے قتل اور کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے پولیس کو اپنے ذاتی مفادات اور پولیس گری کیلئے رکھا ہوا ہے، ایم ڈبلیو ایم وکلاء کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ بلوچستان حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں پولیس نے بے گناہ وکلاء کو نشانہ بنایا، جو ریاستی دہشتگردی ہے، پولیس کا کام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، تاہم پنجاب پولیس کبھی ماڈل ٹاون لاہور میں منہاج القرآن کے نہتے مرد و خواتین کارکنوں پر گولیاں برساتی ہے تو کبھی لاہور میں نابینا افراد پر تشدد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے ڈسکہ میں بے گناہ وکیلوں کو گولیوں کا نشانہ بناکر بربریت کا ثبوت دیا ہے، مجلس وحدت مسلمین وکلاء کے احتجاج، ہڑتال اور سوگ کی مکمل طور پر حمایت کرتی ہے، پنجاب حکومت فوری طور پر پولیس گری میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرے اور اس کے محرکات جاننے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کوئٹہ میں شیعہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہزارہ شیعہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرے اور دہشتگرد تنظیموں کو کنٹرول کرے۔
خبر کا کوڈ : 463241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش