0
Tuesday 26 May 2015 18:11

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات حکومتی ناکامی ہے، علامہ عارف واحدی

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات حکومتی ناکامی ہے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کوئٹہ میں انور علی شہید فرزند حاجی غلام علی مرحوم اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی بزرگ رہنما حاجی حسین علی وفائی کے بھتیجے سمیت دیگر افراد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی جیسی بزدلانہ کارروائیوں سے ملت تشیع کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے،، بلوچستان کی صوبائی حکومت کی امن و امان کے قیام میں موثر اقدامات کے باوجود کوئٹہ کی عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے، اس لئے کہ آئے روز کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات حکومتی اداروں کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ملک بھر میں ایک ہی مائنڈ سیٹ تکفیری گروہ ہے جو ملک کے مختلف شہروں میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تمام تر معلومات ہونے کے باوجود کہ یہ کون لوگ ہیں۔؟ کہاں سے ٹریننگ حاصل کرتے ہیں۔؟ ان کے پیچھے کون ہے۔؟ ان کے سہولت کار کون ہیں۔؟ اور انہیں فنڈنگ کہاں سے ملتی ہے۔؟ پر خاموشی، قانون نافذ کرنے والے ادروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

علامہ عارف حسین واحدی نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور ان واقعات میں ملوث افراد سمیت ان واقعات کے پس پردہ حقائق کو بھی منظر عام پر لایا جائے، علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ٹارگٹ کلرز و دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار وسیع کیا جائے، انور علی و دیگر شہداء کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قانوں کے کٹہرے میں لایا جائے، آخر میں انہوں نے شہداء کوئٹہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 463246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش