0
Tuesday 26 May 2015 18:25

ایف سی کارروائی، صدر ممنون کے بیٹے پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد گرفتار

ایف سی کارروائی، صدر ممنون کے بیٹے پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع حب میں ایف سی نے کارروائی کر کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد صدر مملکت کے بیٹے طلعت ممنون کے قافلے پر حملے میں بھی ملوث ہیں۔ ایف سی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے رمضان گوٹھ میں کارروائی کی گئی، جس کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔ ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد حب میں مختلف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ دوران تفتیش دہشت گردوں سے چوبیس مئی کو صدر مملکت کے بیٹے کے قافلے پر بم حملے کے بھی شواہد ملے ہیں، گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 463256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش