QR CodeQR Code

کراچی میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی

26 May 2015 19:31

اسلام ٹائمز: ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا جرم ہے، موٹر سائیکل پر ساتھ بیٹھنے والا بھی ہیلمٹ پہنے گا، یکم جون سے جو بھی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹر سائیکل چلانے والے کیساتھ ساتھ بیٹھے شخص کے لئے ہیلمٹ کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی، تفصلیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر ساتھ بیٹھنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا جرم ہے، موٹر سائیکل پر ساتھ بیٹھنے والا بھی ہیلمٹ پہنے گا۔ ترجمان کے مطابق کراچی میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ پہن کر سفر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، یکم جون سے جو بھی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 463271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/463271/کراچی-میں-موٹر-سائیکل-پر-سوار-دونوں-افراد-کیلئے-ہیلمٹ-کی-پابندی-لازمی-قرار-دے-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org