0
Tuesday 26 May 2015 21:04

سانحہ ڈسکہ کے خلاف گلگت میں وکلاء کا عدالتی امور سے بائیکاٹ اور احتجاج

سانحہ ڈسکہ کے خلاف گلگت میں وکلاء کا عدالتی امور سے بائیکاٹ اور احتجاج
اسلام ٹائمز۔ سانحہ ڈسکہ کے خلاف ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی وکلاء برادری نے احتجاج کیا اور عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔ اس موقع پر وکلاء نے  سانحہ ڈسکہ کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے، انہوں نے حکومت پنجاب، وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اور پنجاب پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہائیکورٹ بار ایسوی ایشن گلگت کے صدر ملک کفایت الرحمٰن ایڈووکیٹ نے سانحہ ڈسکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان گرفتار نہیں ہونے کی وجہ سے ڈسکہ کا سانحہ رونما ہوا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے پنجاب پولیس میں گلو بٹ پال رکھے ہیں۔ سانحہ ڈسکہ کا ذمہ دار وزیراعلٰی پنجاب ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی طرف سے وکلاء پر فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت پنجاب حکومت سے ملزمان کی گرفتاری اور سزا کا مطالبہ کرتی ہے۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے احسان علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ سانحہ ڈسکہ میں وزیراعلٰی پنجاب ملوث ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ اُنہوں نے کہا پنجاب پولیس کی طرح گلگت بلتستان پولیس میں بھی گلو بٹ بیٹھے ہوئے ہیں۔ پولیس وکلاء کے خلاف کاروائی ترک کر دیں بصورت دیگر وکلاء ان گلو بٹون کے خلاف بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ احسان علی ایڈووکیٹ نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاون کی طرح ڈسکہ واقعے میں بھی حکومت پنجاب اور وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف ملوث ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ ڈسکہ میں وزیراعلٰی کے خلاف کاروائی کی جائے اور وکلاء کو انصاف فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 463298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش