QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، دو سگے بھائیوں کا قاتل برطرف پولیس کانسٹیبل نکلا

27 May 2015 01:02

اسلام ٹائمز: گزشتہ روز سرکلر روڈ پر حبیب بینک کے قریب چنگ چی میں سوار دو بھائیوں کو محکمہ پولیس سے برطرف ہونے والے کانسٹیبل گل رحمان مروت نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، ایس ایچ او کینٹ نے ملزم کی تلاش میں یکے بعد دیگرے کئی جگہ چھاپے مارے، اور آخرکار انڈس کالونی سے گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دو سگے بھائیوں کو قتل کرنے والا برطرف پولیس کانسٹیبل کینٹ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ایس ایچ او کینٹ محمد انور خٹک نے انڈس کالونی بند پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم گل رحمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا۔ ایڈیشنل ایس ایچ او کینٹ محمد انور خٹک نے پولیس نفری کے ہمراہ دریائے سندھ کے انڈس کالونی بند پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران پولیس نے گزشتہ روز دو سگے بھائیوں عامر سہیل مروت اور ثناء اللہ مروت کے دوہرے قتل میں ملوث ملزم برطرف کانسٹیبل گل رحمان مروت عرف گلو ولد غلام جان سکنہ حسہ کچی پائندخان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم سے آلہ قتل پستول تیس بور، چار میگزین اور پچاس کارتوس بھی برآمد کرلئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ملزم نے چنگ چی رکشہ پر سوار مذکورہ دو بھائیوں کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 463347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/463347/ڈی-آئی-خان-دو-سگے-بھائیوں-کا-قاتل-برطرف-پولیس-کانسٹیبل-نکلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org