0
Wednesday 27 May 2015 01:24

انڈونیشا اور تھائی لینڈ کے سمندروں میں روہنگیا مسلمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری

انڈونیشا اور تھائی لینڈ کے سمندروں میں روہنگیا مسلمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ میانمر کے بے آسرا اور بنیادی حقوق سے محروم روہنگیا مسلمانوں کی تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشا کے سمندری علاقے میں آمد جاری ہے۔ نوجوانوں، بچوں، خواتین سے بھری کئی کشتیوں کو سمندر میں تباہ ہونے سے بچایا جا چکا ہے۔ خوراک اور پانی کی کمی کے باعث کشتیوں پر سوار کئی بچے اور خواتین جان کی بازی ہار گئے۔ تھائی لینڈ نے کھلے سمندر میں بھٹکنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تلاش اور مدد کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ملائیشیا کےحکام نے تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب ایک اور اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔ حکام کا خیال ہے یہ میانمر سے آنے والے روہنگیا مسلمان تھے جنہیں انسانی اسمگلروں نے قتل کر دیا۔ ملائیشیا کے شمال مغربی علاقوں سے اب تک 140 اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں۔ میانمر میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ کیلئے عالمی امداد پہنچنا شروع ہو گئی ہے، جبکہ عالمی برادری کی تنقید کے بعد میانمر حکومت بھی حرکت میں آ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 463348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش