QR CodeQR Code

کراچی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3 اہلکار جاں بحق

27 May 2015 09:03

اسلام ٹائمز: پولیس اہلکار نائٹ ڈیوٹی پر تعینات تھے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔ پولیس اہلکاروں کی شناخت سب انسپکٹر سکندر اور کانسٹیبل اشرف اور عابد شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آج علی الصبح عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں ایک سب انسپکٹر سکندر، کانسٹیبل اشرف اور آصف شامل ہیں۔ زخمی اہلکار کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پولیس اہلکار معمول کی نائٹ ڈیوٹی پر مامور تھے۔ حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اب تک 49 پولیس افسران و اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب کراچی میں دہشت گردوں کی کارروائیاں ان کے خلاف رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے ساتھ ساتھ جاری ہیں۔ لیاری کے علاقے رانگی واڑا میں دستی بم حملے میں ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس سے قبل منگھو پیر روڈ پر رینجرز اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے گینگ وار کے دو کارندے ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت نواز علی عرف راجا پٹھان اور جہانگیر کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کا تعلق غفار ذکری گروپ سے بتایا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق راجا پٹھان 43 افراد کے قتل اور اغواء کی لاتعداد وارداتوں میں ملوث تھا۔ اُدھر لیاری چاکیواڑہ میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق گینگ وار عزیربلوچ گروپ سے تھا اور اُن کی شناخت اورنگزیب اور راحیل کے نام سے ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 463363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/463363/کراچی-میں-پولیس-موبائل-پر-فائرنگ-سے-3-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org