QR CodeQR Code

طالبان بھارت کے لیے پاکستان میں لڑ رہے ہیں، وزیر دفاع

27 May 2015 10:12

اسلام ٹائمز: خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی شورش میں بھی انڈیا کا ہاتھ ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ چل رہا ہے۔ نام نہاد جمہوریت کا علمبردار ملک بھارت خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے۔ اور پراگسی وار لڑ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ طالبان بھارت کے لیے پاکستان میں لڑ رہے ہیں۔ بلوچستان کی شورش میں بھی انڈیا کا ہاتھ ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ چل رہا ہے۔ نام نہاد جمہوریت کا علمبردار ملک بھارت خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے۔ اور پراگسی وار لڑ رہا ہے۔ بھارت کی پاکستان میں مداخلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' اور پاکستان میں دہشت گردوں نے گٹھ جوڑ کرلیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان، بھارت کے لیے پاکستان میں جنگ لڑ رہی ہے۔ طالبان بھارتی پراگسی کے طور پر پاکستان میں دہشت گردی کررہے ہیں۔ وزیر دفاع نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان کی شورش میں شرپسندوں کو بھارت کی مدد حاصل ہے۔ یہ صورت حال اُس وقت شروع ہوئی جب سے ضرب عضب شروع ہوا۔


خبر کا کوڈ: 463385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/463385/طالبان-بھارت-کے-لیے-پاکستان-میں-لڑ-رہے-ہیں-وزیر-دفاع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org