QR CodeQR Code

جی بی کے عوام 8 جون کو مجلس وحدت مسلمین کے حق میں فیصلہ دینگے، کاچو امتیاز حیدر

27 May 2015 13:13

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار کا انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم سیاست کو تجارت سمجھ کر نہیں عبادت سمجھ کر کرتے ہیں، ہم سے غلطیاں تو سرزد ہو سکتی ہیں لیکن عوام سے یہ وعدہ ہے کہ ہم خیانت نہیں کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ حلقہ 2 سکردو کے عوام سے ہونیوالی زیادتیوں کا گذشتہ دور کے نمائندوں کو حساب دینا ہوگا، مجلس وحدت مسلمین عوامی جماعت ہے، ہم عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے، حلقے کے عوام کو گمراہ کرنے والے احتساب کے لئے تیار رہیں، عوام کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں اور سابقہ نمائندوں نے ا پنے اثاثے بڑھانے کے سوا کچھ نہیں کیا، آج وہ کس کارکردگی پر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار حلقہ 2 سکردو کاچو امتیاز حیدر خان نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاست کو تجارت سمجھ کر نہیں عبادت سمجھ کر کرتے ہیں، ہم سے غلطیاں تو سرزد ہو سکتی ہیں لیکن عوام سے یہ وعدہ ہے کہ ہم خیانت نہیں کرینگے، ہمارے قائدین کا عمل سب پر واضح ہے، مجلس وحدت مسلمین وہ واحد جماعت ہے کہ جس کے قائدیں مسلسل عوام کے درمیان موجود ہیں، پر فضا اور سیاحتی مقامات پر دو دن کے لئے یا الیکشن کے قریب سیر و تفریح کے لئے آنے والی جماعتوں کے لیڈران عوام کو لولی پوپ کے سوا کچھ نہیں دینگے، انشاء اللہ عوام 8 جون کو مجلس وحدت مسلمین کو گلگت بلتستان میں بھاری اکثریت میں کامیاب کرکے ثابت کرینگے کہ عوامی حقوق کی ترجمان جماعت مجلس وحدت مسلمین ہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 463395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/463395/جی-بی-کے-عوام-8-جون-کو-مجلس-وحدت-مسلمین-حق-میں-فیصلہ-دینگے-کاچو-امتیاز-حیدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org